Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس میں تربیت کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے: آر پی او

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا ہے کہ پولیس میں تربیت کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ، اسی مقصد کے تحت ملتان پولیس ٹریننگ سکول کو کالج کا درجہ دیا گیا جس کے بعد کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے عہدہ کے افسران اور ملازمین کو نزدیک ترین تربیتی ادارہ میں ٹریننگ کی سہولیات میسر ہیں۔

یہ بات انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔

اس دوران کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے انہیں بریفنگ دی ۔

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ٹریننگ کالج میں پیشہ ورانہ امور اور اخلاقی تربیت کے ساتھ جسمانی فٹنس پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔

اب زیر تربیت افسران کو کمیونٹی پولیسنگ بارے بھی تربیت دی جائے تاکہ تھانہ کلچر میں جلد تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ کالج گوہر مشتاق بھٹہ کی صلاحیتوں سے ٹریننگ کالج کی کارکردگی نمایاں ہے اور زیر تربیت افسران کو ملنے والی سہولیات بھی مثالی ہیں۔
افسران کو کھیل اور تفریح کے مواقع بھی میسر ہیں جس سے ان کی ذہنی و جسمانی صحت اور صلاحیتوں میں بھی نکھار آتا ہے۔

کمانڈنٹ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض کو مختلف شعبوں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

قبل ازیں ریجنل پولیس آفیسر کا ٹریننگ کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ کالج نے استقبال کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button