Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جاری ، ایم ڈی کے سکولوں کے دورے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ(کیو اے ٹی) جاری ہے۔

کیو اے ٹی کے دوران ایم ڈی پیف اسد نعیم نے فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکول کا اچانک دورہ کیا ، اور موقع پر پہنچ کر سکولوں کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیف پارٹنر سکولوں میں ہر سال کیو اے ٹی کا انعقاد کیا جاتا ہے جو کہ بہت اہم سرگرمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیو اے ٹی پیف پارٹنرز کے تعلیمی معیار کو چیک کرنے کا بہترین پیمانہ ہے۔

وزٹ کے دوران ایم ڈی پیف نے کہا کہ یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ پیف سے منسلک صوبہ بھر کے 24اضلاع میں 6ہزار 3سو سے زائد پیف پارٹنرسکولوں میں 3لاکھ 83ہزار393بچوں کا کیو اے ٹی بڑے احسن انداز میں مکمل ہو چکا ہے۔

تمام پیف پارٹنرز کیو اے ٹی کے انعقاد میں پیف انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، اور کسی بھی سکول سے کیو اے ٹی کے حوالے سے کو ئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ایم ڈی پیف نے کہاکہ کہ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سردار آفتاب اکبر خان کی ہدایت اور وعدے کے مطابق اس کیو اے ٹی کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے پیف ملازمین کو اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button