Breaking NewsEducationتازہ ترین
رانا محمد احسن ریٹائرڈ ہوگئے

تعلیمی بورڈ ملتان کے سینئر سپرنٹنڈنٹ رانا محمد احسن ریٹائرڈ ہوگئے ۔
ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت چیئرمین بورڈ حافظ قاسم نے کی ، جبکہ مہمان اعزاز سیکرٹری بورڈ خرم قریشی ، حامد سعید بھٹی تھے ۔
اس موقع پر قاضی مجیب ، ڈاکٹر حافظ فدا حسین ، عبدالحمید خان ، الیاس صدیقی، منور پاشا، اور دیگر بھی موجود تھے ۔
مقررین نے رانا احسن کی خدمات کو سراہا، اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بعدازں رانا احسن کو یادگاری شیلڈ دی گئی، اور الوداع کہاگیا۔














