Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان دھانی کےلئے لکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملتان دھانی کےلئے لکی ثابت ہوا ، ون ڈے کیپ مل گئی۔
فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی کیپ مل گئی ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم یادگار بن گیا۔
اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر تیسرے ایک روزہ میچ میں ہنسنے مسکرانے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کو بھی پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔
میچ سے قبل فاسٹ باؤلر کو کیپ دینے کی تقریب ہوئی، جس میں کپتان بابر اعظم سمیت ساتھی کرکٹرز نے مبارکباد کے ساتھ عمدہ کاکردگی کی توقع ظاہر کی ۔
اس سے قبل فاسٹ بالر نے اپنےبیان میں کہا کہ پاکستان کے لئے تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کرنا خواہش ہے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا اللہ تعالیٰ پر یقین تھا ، اپنے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے دوسرے کرکٹرز کو چاہیے کہ وہ محنت کریں۔














