Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ادارہ تصوف و عرفانیات کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ادارہ تصوف و عرفانیات کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔

سنگ بنیاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے رکھا ، اور اس موقعہ پر پراجیکٹ ڈائریکٹر و چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سول ڈاکٹر تنویر احمد خان ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری محمد فاروق ، ایکسیئن محمد اصغر، انجینئرعمران شیخ ، ڈائریکٹر فوڈ سائنس ڈاکٹر سعید اختر شیخ، ہاشم گلزار تلہ ، خاور خان و دیگر فیکلٹی ممبران افسران و ملازمین موجود تھے۔

اس موقعہ پر پراجیکٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پراجیکٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ، اور ادارہ تصوف و عرفانیات کی کاسٹ گیارہ کروڑ روپے سے زائد ہے، جبکہ اس شعبہ کی تعمیر نو ماہ میں مکمل کی جائے گی۔

اس شعبہ میں اساتذہ کرام کے لیے آفسز ، کمیٹی روم ، ایڈمن آفس ، فیکلٹی ہال ، کمپیوٹر آپریٹر روم ، سیمینار ہال ِ، کلاس روم ، کمپیوٹر لائبریری ، کامن روم ، آفس سٹاف روم و دیگر شعبہ جات کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ یہ سنگ بنیاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کی خصوصی دلچسپی کے باعث شروع کیا جارہا ہے، انہوںنے اس اہم پراجیکٹ کے لیے جو کوشش اور کاوشویں کی ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔

وائس چانسلر نے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں ایک اور شعبہ تعمیر ہونے جارہا ہے جو کہ ایک خوبصورت اضافہ ہوگا، اور میں توقع کرتا ہوں کہ سول ورک ٹیم مقررہ وقت میں ایک پراجیکٹ کو مکمل کرنے کوشش کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button