Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کے فیصلے

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے 19 ویں میچ میں کریسنٹ کبیر والا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے۔اسامہ 36 عدنان 27 اور شہباز نے 19 رنز بنائے۔

الغازی کلب کی طرف سے باؤلنگ میں عبدالواجد 3 صابر مغل 2 وکٹیں حاصل کیں۔بعد میں کھیلتے ہوئے الغازی کلب نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
شاھد 47 اسامہ 44 ناٹ آؤٹ اور جنید خورشید 23 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔
کریسنٹ کبیر والا کی طرف سے باؤلنگ میں آصف۔ نوازش نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ عبدالواجد قرار پائے۔امپائرنگ کے فرائض عبدالرؤف اور محمد بلال نے سر انجام دئیے۔

ٹورنامنٹ کے 20 ویں میچ علی جمخانہ کلب نے پہلے کھیل کر 152 رنز بنائے۔
غالب جمخانہ کلب کی طرف سے باؤلنگ میں فرحان علی جنید خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ بعد میں کھیلتے ہوئے غالب جمخانہ نے مطلوبہ سکور 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
وسیم اکرم 63 ناٹ آؤٹ جنید اقبال 40 شاھد بشیر نے 24 رنز بنائے۔علی جمخانہ کی طرف سے باؤلنگ میں امیر حمزہ 3 ریاض خان اور احسن نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

میں آف دی میچ وسیم اکرم قرار پائے۔

میچ کے مہمان خصوصی ارشاد سونی تھے ۔

امپائرنگ کے فرائض منظور لطیفی اور محمد آصف نے سر انجام دیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button