Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈرگ سکواڈ کی خصوصی کاروائی: دو سٹور سیل کردئے

محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر ملتان کے ڈرگ سکواڈ کی خصوصی کاروائی، نشتر روڈ پر واقع مکہ میڈیکوز اور نیو نشتر میڈیکوز کو سیل کر دیا گیا۔
خصوسی ڈرگ سکواڈ کی قیادت چوہدری احسان لوٹھر نے کی، ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بوسن ٹاؤن سعد حشمت ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد محمود و دیگر ہمراہ تھے۔
مکہ میڈیکوز کا فریج بند پایا گیا، اور بھاری مقدار میں نارکو ٹکس ادویات قبضے میں لے لی گئیں ۔
جبکہ نیو نشتر میڈیکوز سے جنسی ادویات ، زائد المعیاد ادویات اور سرکاری ادویات موقع سے بھاری مقدار میں قبضہ میں لے لی گئیں۔













