Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی حکومت کا کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار پر اظہارِ تشویش : ویکسی نیشن پلان پرعمل کےلئے دو ماہ کا ہدف

اسلام آباد : حکومت نے اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اور کورونا ویکسینیشن پلان پر عملدرآمد کیلئے 2 ماہ کا ہدف مقرر کردیا۔

وفاقی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار میں تیزی پر بڑا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کیلئے کوروناویکسینیشن کا ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے ،کوروناویکسینیشن پلان پر عملدرآمد کیلئے 2 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگامی پلان کا مقصد روٹین اور بوسٹرویکسینیشن کی رفتار تیز کرنا ہے، کورونا ویکسینیشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مزید عملہ بھرتی کیا جائےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button