ہیلی کاپٹر حادثہ: کمانڈر 12کور چھے ساتھیوں سمیت شہید

فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے والے 12کور کے کمانڈر سرفراز علی اپنے چھ ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ، تاہم رات گئے تک آئی ایس پی آر نے ان کی شہادت کی تصدیق نہیں کی، جبکہ آزاد ذرائع ان کی شہادت کی تصدیق کرتے رہے ۔
قبل ازیں آئی ایس پی آر نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔
A Pakistan army aviation helicopter which was on flood relief operations in Lasbela, Balochistan lost contact with ATC. 6 individuals were on board including Commander 12 Corps who was supervising flood relief operations in Balochistan. Search operation is underway.DTF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2022
ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے۔
ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر شامل تھے۔













