شعبہ تاریخ و مطالعہ تہذیب کی پی ایچ ڈی سکالر آصفیاء تحسین کا مجلسی دفاع

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ تاریخ و مطالعہ تہذیب کی پی ایچ ڈی سکالر آصفیاء تحسین اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال کا مجلسی دفاع منعقد ہوا۔
آصفیاء تحسین کے تحقیقی مقالہ کے سپروائزر شعبہ تاریخ و مطالعہ تہذیب بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق بھٹی ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید خان اور پروفیسر ڈاکٹر حمیرہ عارف دستی تھیں۔
جن کی زیرنگرانی آصفیاء تحسین نے اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا، جبکہ ان کے بیرونی ممتحن کے فرائض ڈاکٹر فخر اسلام ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی پشاور نے سرانجام دیے۔
مقالہ نگار آصفیاء تحسین کے مقالے کا عنوان ’’پاکستان میں قومی تعلیمی پالیسیوں کا نصاب تعلیم کی ترقی پر اطلاق کا تاریخی جائزہ 1947-2009‘‘ تھا ، مقالہ نگار نے اپنے تحقیقی موضوع کا کامیاب دفاع کیا۔
مقالہ نگار آصفیاء تحسین نے اپنے مقالے کا مجلسی دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقالہ عصر حاضر میں پاکستان کی قومی تعلیمی پالیسیوں کی روشنی میں نصاب تعلیم کی اصلاح و ترقی سے متعلق ہے، جو نصاب تعلیم کی اصلاح اور ترقی کے دروازے کھولتا ہے ۔
مجلسی دفاع کے موقعہ پر ڈاکٹر یاسر علی اور ڈاکٹر قصور عباس و دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔













