زکریا یونیورسٹی میں شجرکاری

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں جشن آزادی پلانٹیشن کے سلسلسہ میں سینکڑوں کھجور اور آم کے درخت لگائے گئے۔
فائن آرٹس کالج کے نزدیک دو سوسے زائد کھجور اور آم کی جدید اقسام کے درخت لگائے گئے۔
جس کا باقاعدہ افتتاح سابق کمشنر و سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ سائوتھ پنجاب جاوید اختر محمود اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے درخت لگاکر کیا۔
اس موقع پر آر او یونیورسٹی طاہر محمود سمیت اساتذہ کرام اور ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سیکرٹری ہائوسنگ جاوید اختر محمود نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں کھجور او رآم کے درختوں کے نئے باغ لگانے پر مسرت کا اظہار کیا ، اور وائس چانسلر کی پودوں اور درختوں کی شجرکاری کے حوالے سے دلچسپی کو بے حد سراہا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ سرسبز و شاداب ادارہ کے لیے میری تمام تر کاوشیں جاری ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائے جائیں تاکہ ماحول صاف رہے۔
انہوں نے کہاکہ خیر پور اور حیدر آباد اور ملتان آم اور کھجور وں کے درخت نہ صرف یونیورسٹی میں خوبصورت اضافہ ہیں، بلکہ یہاں کے باسیوں کے لیے پھل بھی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ میری اولین ترجیح میں شامل تھا کہ زیادہ سے زیادہ درختوں کی شجرکاری کی جائے جس میں کسی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔













