Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں کمروں کی مرمت کا آغاز نہ ہوسکا

صوبے بھرمیں سرکاری سکولوں میں بنائے گئے نئے کمروں میں ناقص کام کی مرمت کا آغاز نہ ہوسکا ۔
برطانوی امداد سے بنائے گئے ایک سو چھیاسٹھ سکولوں میں کمروں کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے، کمروں کو آپریشنل کرنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کمروں کی چھتیں ناقص ہیں، جبکہ کمرے زلزلہ پروف بھی نہیں ہیں۔
جس کے بعد ان کمروں میں کلاسز لگانے سے روک دیا گیا ، اور نقائص دور کرنے کے احکامات دیے گئے مگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سستی کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے۔
متعلقہ ڈسٹرکٹ کے سی ای او کی سربراہی میں کمیٹیاں بنائی گئیں۔
لیکن تاحال انکوائریاں مکمل ہوئیں نہ کام شروع ہوا، جس کی وجہ سے طلبا کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور ہیں ۔














