Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین میپکو کے عہدیداروں کی ڈائریکٹر ایڈمن سے ملاقات

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں عہدے داران کے وفد نے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر و ایڈمن انجینئر چوہدری خالد محمود کو مبارکباد دی، پھولوں کے گلدستے پیش کیے، اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

غلام رسول گجر نے کہا جس طرح آپ نے آپریشن میں قابلیت کے ساتھ محکمانہ امور کی انجام دہی لیبر کے ہمراہ پروفیشنل انداز میں سر انجام دی، یہاں بھی آپ اپنی قابلیت کے ساتھ لیبر کو ساتھ لے کر چلیں۔

ڈائریکٹر جنرل صاحب نے آنے والے ریجنل و زونل عہدیداران میپکو ہائیڈرو یونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ھم یونین و لیبر کے ساتھ مل کر پیشہ وارانہ انداز میں کام کرتے رہیں گے۔

عہدیداران کے وفد میں چوہدری محمود امجد،شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،شاہد باری چوہان،سید عاطف زیدی، شہباز احمد بھٹی، سید شفیع سلیم،حاجی نذیر اعوان، حاجی الطاف مہار،سجاد مستوئی،طارق صدیقی،رانا عدنان،عمیر بلوچ،رانا محمد عمران،چوہدری محمد اظہر،میاں علیم،اکرام آرائیں،مسعود علوی،اکبر علی، شباب خان،مدثر بھٹی،مجاہد اعوان،شکیل ڈوگر،کامران جعفری،مظہر عباس،رانا مبشر،عارف زکی،راؤ ماجد مختیار، شیخ شہباز علی،مجاہد ان،عبدالواحد ہاشمی، یوسف ماھنی و دیگر عہدیداران ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button