Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے ایلیٹ سپورٹس کے ساتھ معاہدے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ایلیٹ سپورٹس کے درمیان ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

اس موقع پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد نجم الحق اور ایلیٹ سپورٹس پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضی نور موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق نے بتایا کہ اس یادداشت کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے تمام سپورٹس کو کمرشلائز کرنا ، کھیلوں کے تمام پلیئرز کو قومی اور صوبائی سطح پرموٹ کرنا ،ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہم کھیلوں کو پرموٹ کریں۔

محمد مرتضی نور نے کہاکہ بچوں کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ای سپورٹس ، موبائل ای سپورٹس ، باسکٹ بال ، کبڈی ، والی بال ، میراتھن ریس ، باکسنگ ، چیس اور امریکن فٹ بال جیسی گیمز شامل ہیں جنہیں اس ایم او یو کے تحت پرموٹ کیاجائے گا۔

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ایلیٹ اسپورٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور فوکل پرسن ایلیٹ سپورٹس مرتضی نور نے سائن کیے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیاں نوجوانوں میں سپورٹس سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔طلباء و طالبات میں لیڈر شپ کو ابھارتی ہیں۔
مزید کہا کہ جیت کی امنگ ایک جذبہ ہے،اسی طرح ہار جیت برداشت کرنا بھی ایک رویہ ہے۔ کھیل میں کامیابی کا تعلق ٹیم ورک سے ہے،اگر طلباء میں ٹیم ورک کی صلاحیت پیدا ہوجائے تو وہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔

ایلیٹ سپورٹس کے فوکل پرسن مرتضی نور نے کہا کہ ہم یونیورسٹیز کے مابین سپورٹس کے مقابلے کروائیں گے، کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔ کھیل کے میدانوں اور ماحول کی بہتری کے لیے زرعی یونیورسٹی ملتان سے مل کر کام کریں گے۔

ڈائریکٹر سپورٹس ارقم اقبال نے کہا کہ ذہن کو صحت مند رکھنے کے لیے مثبت تفریح کا ہونا بہت ضروری ہے۔ جس کے نتیجے میں نوجوان تعلیم کے میدان میں بھی بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر محکم حماد، ڈاکٹر بنیامین رانا،ڈاکٹر عابد حسین بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button