Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے امتحانی مراکز کی چیکنگ کےلئے مانیٹرنگ رومز بنانے کا حکم
تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانی سنٹروں کی چیکنگ کےلئے مانیٹرنگ رومز بنانے کا حکم ۔
سیکرٹری ایجوکیشن جاوید محمود نے تمام بورڈز چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام سنٹروں کی ایک وقت میں چیکنگ کےلئے مانیٹرنگ رومز قائم کریں، جہاں سے چیکنگ کاعمل تیز کیا جاسکے اور کسی بھی ناگہانی صورت میں فوری ایکشن لیا جاسکے ۔
امتحانی عملے سے متعلق جہاں کوئی کوتاہی سامنے آئے، چیئرمین فوری ایکشن لیں، امتحانی عملے کے بھی موبائل فونز امتحانی سنٹرز کے اندر لے کر جانے پر پابندی لگائی جائے ۔