کامیاب پبلک ڈیفنس

زکریا یونیورسٹی ملتان ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی اسلامیات کے اسکالر حافظ ریاض احمد عاقب کے مقالہ ویڈیو کانفرس ہال میں منعقد ہوا، ان کے مقالہ کا عنوان "مسلم علمی روایت کی تشکیل و تنقیح میں ڈاکٹر محمد سعید رمضان بوطی کی فکر کا تجزیاتی مطالعہ” تھا، جس میں معروف اسلامی مفکر ڈاکٹر محمد سعید رمضان البوطی کی علمی خدمات اور افکار کا تحقیقی و تجزیاتی جائزہ پیش کیا گیا۔
مقالہ نگار نے پی ایچ ڈی کا ڈیفنس پیش کیا، اس موقع پر بیرونی ممتحن کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈین فیکلٹی آف عربی و اسلامک اسٹڈیز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے علاوہ ڈاکٹر عبد القدوس صہیب ڈین فیکلٹی آف علومِ اسلامیہ و لسانیات، اور پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، سابق چیئرمین ادارہ علومِ اسلامیہ ,نگران مقالہ پروفیسر (ر) ڈاکٹر محمد ادریس لودھی اور پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اور پروفیسر ڈاکٹر عصمت بتول نے شرکت کی۔














