زرعی یونیورسٹی میں47ویں سنڈیکیٹ کے اجلاس

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں47 ویں سنڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار سمعیہ عمبرین نے انجام دیے۔
اس اجلاس میں جسٹس محمد طارق ندیم لاہور ہائی کورٹ،پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نومینی چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد،برسٹر اسامہ فضل چوھدری (ایم پی اے) ،عون عباس ڈوگر (ایم پی اے) سینیئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر عبدالرزاق ڈاکٹر ناہید بانو ،ڈاکٹر محمود عالم،پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،جبکہ عامر شہزاد ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نومینی سیکرٹری ایگریکلچر لاہور،سہیل امجد سیکشن آفیسر نومینی سیکرٹری فنانس پنجاب نے آن لائن شرکت کی۔
سنڈیکیٹ اجلاس میں 46ویں سنڈیکیٹ کے منٹس کی منظوری دی گئی اور سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، باہمی اشتراک کے معاہدوں کی اور فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کرنے والے فیکلٹی ممبران کی چھٹیوں کی توسیع کی گئی ۔
اس کے ساتھ ساتھ اکیڈمک کونسل کے15ویں اجلاس کی سفارشات کی منظوری دی گئی جس میں نئے ڈگری پروگرامز کو شروع کرنا شامل تھا۔
مزید یہ کہ ایچ ای سی کی جنرل اینڈ پبلیکیشن پالیسی 2024 کو لاگو کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔













