Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

جمائما کو لندن میں پاکستانی رکشے کی تلاش، ٹوئٹر پر ڈیمانڈ کردی

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی رکشے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم لندن میں بنائی جانے والی فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش میں ہیں۔
جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق ، انھیں اگلے ہفتے جمعے اور ہفتے کے روز شوٹنگ کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہوگی۔
جمائما نے برطانیہ میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے کسی کو جانتا ہو یا کسی کے پاس رکشا ہوتو ان کی مدد کرے۔
جمائما کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے احتشام الحق نامی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ وہ برمنگھم میں ایک ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اس حوالے سے ان کی مدد کرسکتا ہے، جمائما نے صارف کے ٹوئٹ کا ریپلائی کرتے ہوئے ان سے رابطے کی معلومات طلب کیں۔
جس پر احتشام نے جمائما کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمبر شیئر کرنے کے بجائے ای میل ایڈریس دینے پرہی اکتفا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button