Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا یوم احتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایت کے مطابق میپکو کے ہزاروں ملازمین نے ملتان پریس کلب کے سامنے "یوم احتجاج” منایا۔
ملتان میں احتجاج کی قیادت ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے کی، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری غلام رسول گجر ریجنل چیئرمین میپکو نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی سے پر زور مطالبہ کیا کہ قومی مفاد میں بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری قطعا نہ کی جائے، تمام غیر مستقل ملازمین کو خالی آسامیوں پر مستقل کیا جائے، میپکو میں تجربہ کار محنتی ملازمین کی مجوزہ تبدیلیوں کو روکا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے ہمارے مرکزی قائدین سے بامقصد مذاکرات نہ کیے تو اسلام آباد مارچ کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کا فیصلہ انھوں نے ابھی تک ملک کے وسیع تر مقاصد کے پیش نظر تاحال نہیں کیا۔
ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نےحکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ مفاد عامہ محکمہ بجلی منافع بخش کمپنیوں کو من پسند افراد کو نوازنے کے بجائے انکی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے ترقی پسندانہ اقدامات جنگی بنیادوں پر کریں،انہوں نے بجلی کمپنیوں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جان لیوا حادثات ختم کرانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ کے اندر اندر فوری اقدامات کریں۔
ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کے محکمہ بجلی واپڈا کے ملازمین کو خطرناک ترین بجلی کے کام کرنے کے دوران حادثات سے محفوظ کرانے کے لیے لائن سٹاف کی خالی جگہوں پر بھرتی اور جدید اور معیاری ٹی این پی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے, ورنہ ہماری تنظیم اس سلسلے میں ٹول ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائے گی،جس کی مکمل ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور،زونل سیکرٹری ملتان راشد یامین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم کرکے انہیں ایک مدت کے لیے منجمد کریں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔
زونل چیئرمین کنسٹرکشن رانا زاہد جاوید،ڈویژنل چیئرمین شاہ رکن عالم الطاف مہار نے کہا کہ وسیع تر قومی مفاد کے لیے محکمہ بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کو سیٹھوں کے حوالے کیا جائے کے محکمہ بجلی کی نجکاری کا تجربہ پہلے ہی کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور نجی تھرمل پاور ہاؤس مہنگی بجلی خریدنے سے ناکام ہوچکی ہے، محکمہ بجلی کی منافع بخش کمپنی کو نجکاری کے حوالے کرنے سے چھوٹے صوبوں اور پنجاب کے مابین قومی اتحاد کو نقصان پہنچے گا۔
زونل چیئرمین جی ایس او طارق صدیقی،زونل چیئرمین ساہیوال احمد موہل نے کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں،اگر حکومت نے کارکنوں کی جان کیلئے فوری اور موثر اقدامات نہ کیے تو محنت کش ہاتھ میں اقدام کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے ، ہائیڈرو یونین نے تا حال قومی مفاد میں صبر و تحمل روا رکھا ھوا ہے،میپکو ریجن کے تمام سرکل رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، ساہیوال, خانیوال، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا،کارکنوں نے قومی پرچم اور اپنے مطالبات کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے،جس میں مہنگائی ختم کرنے محکمہ بجلی کے کارکنوں کے کام پر حادثات روکنے سٹاف کی کمی کو دور کرنے اور محکمہ کی منافع بخش کمپنیوں کی آئی ایم ایف کے دباؤ پر نجکاری روکنے کے لیے نعرے درج تھے۔
قرارداد کے ذریعے وفاقی وزیر توانائی حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ محکمہ بجلی واپڈا،این ٹی ڈی سی ملازمین کی طرح محکمہ بجلی کے ملازمین کے لیے دس فیصد بطور ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور پنشن کی ادائیگی کا فوری حکم جاری کریں۔یونین ہذا نے قرارداد کے ذریعے ملک کے صحافیوں کو یقین دلایا کہ میپکو کے محنت کش آزادی صحافت کے بنیادی حق کی سربلندی کیلئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
احتجاج سے چوہدری یونس،رانا عبدالوحید،اکرام علوی، سلیمان بلوچ،عاطف زیدی،ملک تنویر،الیاس جٹ،رانا طیب،شہباز علی،راؤ ماجد،مجاہد اعوان،مسعود علوی, رانا محمد عمران،چوہدری زاہد،چوہدری اظہر،آغا حسین،سید شفیع سلیم،رانا کاشف،وقاص عمیر،رانا اکمل،اختر بھٹی،رانا خضر،عاصم علی،شوکت بلوچ،راؤ عدنان،میاں علیم،عبدالواحد ہاشمی،محمد اعجاز،ذیشان صدیقی،چوہدری شفاقت،راؤ اسلم،انوار فرید گجر،عقیل زاہد،رانا نواز،رانا سلیم تاج،محمد شہزاد،عنصر عباس، ملک بابر،طارق سلیم،الطاف حسین،رانا شاہد،سجاد حیدر،منتظر گیلانی،عاشق ڈوگر،سعید سیال،اشفاق علوی،چودھری سلیم،چوہدری راشد،سرور انصاری، عشرت علوی،اسرار انصاری،اجمل سیال،ملک امیر، رمضان شہزاد،چوہدری سرمد،سعید احمد،امجد ڈوگر،ساجد جمیل علوی،چوہدری علی گل،رانا پرویز، مختار انصاری،چوہدری نعیم،فیاض راں،احمد جان،ملک عثمان لیاقت،ارشد کھیڑا،شہباز رندھاوا،محمد اقبال،خرم خان،ملک عادل،رانا خلیل،حامد فہیم،عمران گجر،رانا نوید و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button