پی ایس ایل 10: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی؛ عامر جمال پر جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ڈسپلن کی خلاف ورزیاں: پاکستانی کرکٹرز کو جرمانے، ہیٹ پر 804 لکھنے پر عامر جمال کو 14 لاکھ روپے جرمانہ اور "ڈی رپورٹرز” کا اعزاز
عامر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس میں لکھا ہے: ” زبان، حرکات یا اشاروں کا استعمال جو توہین آمیز یا میچ کے دوران کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے پر جارحانہ ردعمل کو جنم دے "۔
یہ واقعہ پہلی اننگز کے 15 ویں اوور میں پیش آیا، جب عامر حسین کو آؤٹ کرنے کے بعد بلے باز کے قریب گئے اور تبصرہ کیا۔
عامر نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔
یہ الزامات آن فیلڈ امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل نے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستانی ٹیم میں 804 کی گونج؛ سیاسی حقیقت، توہم پرستی یا محض اتفاق؟؟؟
یاد رہے کہ اس قبل بھی عامر جمال کو جرمانہ کیا گیا تھا جب انہوں نے گزشتہ برس ملتان میں جاری پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران ہیٹ ہر سیاسی پس منظر والا نمبر 804 لکھا تھا ۔