Breaking NewsEducationتازہ ترین
عبدالرحمان رشید نے سیکرٹری ڈی جی خان بورڈ کا چارج سنبھال لیا

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے سیکرٹری عبدالرحمان رشید کاکہنا ہے کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے اقدامات اور سہولیات فراہم کرنا اولین ذمے داری ہوگی، بورڈ کو میرٹ پر چلایا جائے گا ،ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا، وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسروں اور ملازمین سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ کا سب سے بڑا مقصد میٹرک اور انٹر کے امتحانات کابروقت اور احسن انتظام کرنا ہوتا ہے ، جس کے لئے تمام ملازمین اور افسروں کو ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔
اس بورڈ کے حوالےسے منفی تاثر ختم کرنے کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ملازمین کے جائز حقوق میرٹ پر حل کئے جائیں گے۔
اس سے قبل ان کا ڈیرہ بورڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، ان کو پھولوں میں لاد کرآفس لایاگیا ۔