Breaking NewsSportsتازہ ترین
ابرار احمد کی بولنگ نے علیم ڈار کو بھی چکرادیا
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے امپائر علیم ڈار کو بھی چکرا دیا۔
جس کے بعد ڈار سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بند گئے ۔
ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد آتے ہی چھا گئے، انہوں نے پہلی اننگز میں 7 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ابرار احمد کی گھومتی گیندیں جہاں انگلش بیٹرز کو پریشان کرتی رہیں وہیں لیجنڈری امپائر علیم ڈار بھی دو مرتبہ دھوکا کھاگئے، اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دے سکے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر کپتان بابر اعظم نے ریویو لیا تو تھرڈ امپائر نے اسے آؤٹ قرار دیا۔