Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے افسروں اور اساتذہ پر بجلی گر گئی

زکریا یونیورسٹی کے گریڈ 19 کے اساتذہ اور گریڈ 18 کے افسر پر ایئر کنڈیشن استعمال کرنے کی پابندی لگادی گئی۔

زکریا یونیورسٹی میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کےلئے ایئر کنڈیشن پالیسی نافذ کردی، وائس چانسلر کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 18کے انتظامی افسر اور گریڈ 19 کے اساتذہ اپنے دفاتر میں ایئر کنڈیشن استعمال نہیں کرسکیں گے، جبکہ گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کے اساتذہ بھی مشروط طور پر اے سی استعمال کرسکیں گے ، ایسے افسر اور اساتذہ جن کو اے سی کا اہل قرارد دیاگیا ہے وہ 11 بجے سے قبل ایئر کنڈیشن نہیں چلائیں گے ،اور دفتر سے رخصت ہوتے ہوئے اسے بند کرکے جائیں گے۔

یونیورسٹی میں صرف سپلٹ اے سی استعمال کئے جاسکیں گے ، جبکہ ونڈو اے سی فوری طور پر اتار لئے جائیں، اور ان کو سٹور میں جمع کرایا جائے

ایسے افراد جن کے دفاتر میں سپلٹ اے سی نصب ہیں اوروہ چلانے کے اہل نہیں ہیں وہ اے سی کو اتاریں گے نہیں بلکے ان کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے، ویجی لینس کمیٹی اس مراسلے کو نافذ العمل بنانے کےلئے تمام تر اقدامات کرے گی اور اس کی رپورٹ جمع کروائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button