Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے سالانہ تعلیمی کلینڈر جاری کردیا

سرکاری اعلامیے کے مطابق، نیا تعلیمی سال 2025-26 کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا, کلاس پریپ، نرسری اور پہلی کلاس کے داخلے 3 فروری سے شروع ہوں گے، سالانہ میٹرک کے امتحانات 4 مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ نویں جماعت کے امتحانات 21 مارچ سے ہوں گے اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز مئی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔

سرکاری اسکولوں میں داخلے دو مراحل میں ہوں گے، پہلی سے دوسری جماعت کے نئے داخلے یکم اپریل سے 31 مئی تک جاری رہیں گے۔

داخلے کا دوسرا مرحلہ 15 اگست سے 31 اکتوبر تک منعقد ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 12 مارچ سے 25 مارچ تک ہوں گے، اور نتائج 31 مارچ کو اعلان کیے جائیں گے۔

ہر کلاس میں کل تعداد کے 10% تک نئے داخلے کیے جائیں گے، جس سے سرکاری اسکولوں میں نئے داخلوں کی تعداد کم ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button