Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند کردی گئیں

جنگ کے بادل نہ چھٹ سکے، پنجاب کی حکومت نے آج سے تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

گزشتہ روز پنجاب میں تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کام ہوا مگر جمعرات کی شام اعلان کیا گیا کہ آج جمعہ سے اتوار 11 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ اب سکول، کالج اور یونیورسٹیز 12 مئی کو کھلیں گے۔

دریں اثنا تعلیمی بورڈ ملتان نے آج 9مئی کو ہونے والے انٹر سکینڈ ایئر کے تمام پرچے اور میڑک کے سالانہ امتحان 2025 کے پریکٹیکل امتحانات ملتوی کردیے، امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دریں اثنا زکریا یونیورسٹی حکام نے بھی کیمپسز بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے، جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ پنجاب کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے احکامات کی روشنی میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان اور وہاڑی اور لودھراں میں اس کے سب کیمپسز 9 اور 10 مئی 2025 بروز جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے۔

ان تاریخوں پر ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button