Breaking NewsEducationتازہ ترین

اے ایس اے اور چغتائی لیب میں ایم او یو سائن ہوگیا

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور چغتائی لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یاداشت طے پائی۔

گزشتہ روز بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ایڈمن بلاک رجسٹرار آفس ونگ کے کمیٹی روم میں مفاہمتی یادداشت کے معاہدے کے مسودے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں۔

اے ایس اے زکر یا یونیورسٹی اور شوکت خانم میموریل ہسپتال میں ایم او یو سائن

اس تقریب میں اے ایس اے زکریا یونیورسٹی کی جانب سے صدر ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے دستخط کئے، جبکہ چغتائی لیبارٹری کی جانب سے جنوبی پنجاب کے انچارج محمد سردار اپنے دیگر نمائندگان کے ساتھ موجود تھے۔

اس مفاہمت کے معاہدے کے تحت ناصرف زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین یونیورسٹی کارڈ دکھانے علاج معالجے کی مد میں 30 فیصد تک رعایت حاصل کریں گے بلکہ اس سے زکریا یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بھی رعایت سے مستفید ہوں گے۔

مزید براں طبی تحقیق کے حوالے سے سے زکریا یونیورسٹی کے طلباء وطالبات بات اور محققین کو ٹیسٹوں کی مد میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

چغتائی لیبارٹری کے نمائندگان کا مزید کہنا تھا کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے تجویز کردہ غریب ملازمین کو مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت یہ ہے کہ طبی تحقیق میں زکریا یونیورسٹی کے طلباء اور محققین کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اساتذہ افسران اور ملازمین کی فلاح کے لیئے کیا گیا جسکے تحت اہل خانہ بھی مستفید ہو سکیں گے۔

تقریب میں زکریا یونیورسٹی کسی سینئر میڈیکل آفیست ڈاکٹر ثمینہ رفیق بھی موجود تھیں۔ انہوں نے اس معاہدے کو یونیورسٹی اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ و طالبات کے لیئے خوش آئند قرار دیا۔

اے ایس اے کے فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر سعادت مجید، پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین بھی موجود تھے۔ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر ملک صفدر حسین، جنرل سیکرٹری رانا مدثر مشتاق، فنانس سیکریٹری رفاق اعوان، سابق صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن حر غوری، ملک ندیم بوسن اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، ڈاکٹر ثمینہ رفیق، ملک صفدر حسین نے چغتائی لیبارٹری کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ، اور زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کو معاہدہ طے پانے پر مبارکباد پیش کی۔ اور سارہ محمود ، فہیم احمد نے بھی اظہار خیا ل کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں