Breaking NewsEducationتازہ ترین
اکیڈمک سٹاف ایسوسی زکریا یونیورسٹی تحلیل کردی گئی، نئے انتخابات کے لیے الیکشن کمیٹی کی تشکیل

سیکرٹری اکیڈمی سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر خاور نوازش نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ اے ایس اے 2024-25 کو مدت پوری ہونے پر تحلیل کر دیا گیا ہے جبکہ ائندہ الیکشن 25-26 کے لیے باہمی مشاورت کے بعد نئی الیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے ڈاکٹر شکیل احمد چیئرمین ہوں گے اور ممبران میں ڈاکٹر ثروت سلطان، پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن اختر ،پروفیسر ڈاکٹر اخلاق احمد انجینئر وقاص احمد شامل ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق بخاری سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
کمیٹی جلد اپنا اجلاس بلاکر نئے الیکشن کے تاریخ اور قواعد وضوابط کا اعلان کرے گی۔




















