اے سی سی اے گریجویٹس کے روزگار کےلئے معاونت کررہی ہے : ڈاکٹر کنڈی

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کٹڈی اور کامرس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر نے کہا ہے کہ اے سی سی اے پاکستان زکریا یورسٹی دیگر یونیورسٹیز کے گریجویٹس کے روزگار کے لئے بہترین معاونت کر رہی ہے، اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے سی سی اے پاکستان کے ایک وفد جس کی قیادت ہیڈ آف ایجوکیشن جویریہ ملک کر رہی تھی سے ملاقات کے موقعہ پر کہی، ان کے ہمراہ بزنس ریلیشن شپ مینیجر نبیل احسن اور انس فاروق بھی تھے۔
انہوں نے وائس چانسلر ودیگر کامرس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن پروفیسر ڈاکٹر ذیشان و دیگر پروفیسرز کے ساتھ ایجوکیشن پروگرامز کے معاملے میں تعاون اور گلوبل پارٹنرز کی حیثیت سے اے سی سی اے پاکستان مستقبل کے تیار گریجویشن کے ساتھ جدید اکاؤنٹنگ اور فنانس پروگرام تیار کرنے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے کے بارے میں مکمل آگاہی دی جو کہ یونیورسٹی کے گریجویٹس کے لیے خوش آئند ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر کو یادگاری سوئنیر بھی دیا گیا۔