Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز جنوبی پنجاب میں احتساب کا عمل جاری رہے گا : ڈاکٹر احتشام انور

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انوثرکا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باوجود ترقی کا عمل جاری ہے ، میٹرک کے نتائج نے ہمارے روشن مستقبل کی نوید دی ہے ، احتساب کو عمل روکا نہیں ، جو کام نہیں کرے گا اس کی جگہ جنوبی پنجاب میں نہیں ہوگی۔

مقامی اخبار کے مطابق سیکرٹری کاکہنا تھا کہ نتائج بورڈ کی سطح پر مرتب ہوتے ہیں ، مگر پہلی بار ایسا ہوا کہ ہم نے اضلاع کی سطح پر اپنے سرکاری سکولوں کا رزلٹ مرتب کروایا تاکہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لے سکیں ۔

ہمارے لئے یہ بات بہت خوش آئند تھی کہ ہمارے 11 اضلاع کا رزلٹ پورے پنجاب میں سب سے شاندار تھا ۔

ہمارے 8 اضلاع تو ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، جو اس بات کی غمازی کررہے ہیں کہ سرکاری اداروں میں بہتری کا جوعمل شروع کیا تھا اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کی وجہ سکولو ں کو بھی فنڈزکی کمی کا سامنا ہے ،سیلاب سےبھی معالات مزید خراب ہوئے ہیں لیکن دستیاب وسائل سے اداروں کو بہتر بنانے کی کوشش میں لگےہیں نئے نئے انقلابی قدم اٹھار ہے ہیں ۔

اب جنوبی پنجاب سے تعلیم کے شعبہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اچھی خبر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اضلاع میں احتساب کا عمل جاری ہے کوئی شخص بھی اس سے مبرا نہیں ہے ، چاہے وہ کتنی بھی سیاسی طور پر مضبوط ہو۔

ہم نے مختصر عرصے میں 6 سی ای او ایجوکیشن ان کی کارکردگی دیکھتے ہوئے تبدیل کردئے ، یہ کام پورے صوبے میں کہیں نہیں ہوا۔
یہاں وہ ہی رہے گا جو محنت کرے گا ،کام کرے گا۔

تعلیم کے ہر پہلو پر توجہ دے رہے ہیں ، سٹوڈنٹس کونسل آئیڈیا کی پزیرائی نے حوصلے بڑھائے، اس کے نتائج ہماری توقعات سے بڑھ کر ملے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button