Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رشوت نہ دینے پر اکاونٹس آفس نان سیلری بجٹ کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

اکاونٹس آفس میں حصہ نہ دینے پر ملتان کے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا، بلز کی ادائیگی مشکل ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں۔
محکمہ سکولز کابڑا قدم،این ایس بی کا 10فیصد حصہ کھیلوں کے لئے مختص

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوں کی ضروریات پوری کرنے کےلئے تین ارب، 55 کروڑ ، 55 لاکھ کا نان سیلری بجٹ جاری کیا تھا ، جس میں سے ملتان کو 9 کروڑ 86 لاکھ روپے کی فنڈز دئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔
پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں کو تین ارب 73 کروڑ کا نان سیلری بجٹ جاری

مگر پہلے کوارٹر کے اختتام تک فنڈز جاری نہ ہوسکے، اور یہ رقم سکولوں کے اکاونٹس میں شفٹ نہ ہوسکی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ فنڈز جاری کردئے تھے ،مگر اکاونٹس آفس حکام نے چیک کلیئر کرنے سے انکار کردیا اور دو فیصد حصہ ادا کرنے کی شرط عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں۔
نان سیلری بجٹ (این ایس بی)میں کرپشن کا الزام ، آڈٹ کا فیصلہ

سی ای او ایجوکیشن نے فنڈز پر کسی بھی قسم کی رشوت دینے سے معذرت کرلی ، جس کے بعد حالات اور بھی خراب ہوگئے اورفنڈز روک لئے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین کوارٹرز سے حصہ ادا نہیں کیا جارہا تھا، جس کا اکاؤنٹس حکام کو شدید غصہ ہے۔

دوسری طرف نان سیلری فنڈز نہ آنے کی وجہ سے سکولوں میں بلز کی ادائیگی مشکل ہوگئی، جبکہ مرمت کا کام بھی رک گیا ہے۔

فرنیچر ز کی کمی کا بھی سامنا ہے ، سکولوں کے سربراہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری داد رسی کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button