Breaking NewsEducationتازہ ترین
ای اے سی آرز کا شیڈول جاری

ڈی پی آئی سکولز نے تمام اساتذہ کی ای اے سی آر جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا، تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیاگیا۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی آئی سکولز کی طرف سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ آئندہ تمام ترقیاں ای پورٹل کے ذریعے ہوں گی، اس لئے تمام اے سی آر بھی ای اے سی آر ہوں ۔
اس لئے تمام اساتذہ اور تعلیمی افسراپنے ای اے سی آر 31 دسمبر 2022 تک جمع کرائیں گے، اس تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔
اسی طرح رپورٹنگ آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ تمام اے سی آر پر دستخط کرکے 31مارچ 2023سے قبل جمع کرائیں گے۔
رپورٹنگ آفیسر کی طرف سے تاخیر ہونے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی ۔




















