Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول کے رشوت خور کلرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سجان پور ،ملتان کے کلرک ظفرسیال پر رشوت الزامات اور مجبورمعلمات کو بلیک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر محکمہ کارروائی شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہےکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سجان پور کا کلرک ظفر سیال پر الزام ہے کہ وہ معلمات کو بلیک میل کرکے ہر دفتری کام کے لئے ان سے رشوت بٹورتا ہے۔

رشوت کے ریٹ کام کی نوعیت سے 1000 سے 10000 روپے تک ہیں۔
معلمات چھٹی‘ میٹرنٹی لیو‘ ترقی‘ اے سی آر‘تبادلے سمیت ہر کام کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہیں۔

رشوت نہ دینے کی صورت میں کلرک ظفر سیال مختلف حربوں سے ناجائز تنگ اور پریشان کرتا ہے، اور رشوت طلب کرتا ہے، معلمات کو انتقامی کارروائی کی دھمکیاں دیتا ہے۔

ایجوکیشن آفس حکام کا کہنا ہے کہ ظفر سیال کلرک کی کرپشن کے بارے میں پہلے بھی شکایات موصول ہوچکی ہیں، اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کررہے ہیں ۔

کلرک ظفر سیال ہو یا کوئی اور ہو، کرپشن ہرگز برداشت نہیں، اس بارے میں درخواست ملنے پرکارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button