Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سولر پینل چوری کیس: اساتذہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں انتقام قرار

ٹیچرز تنظیموں نے سولر پینل چوری کیس کی بنیاد پر اساتذہ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو انتقامی کارروائی قرار دےدیا، اور احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

سولر پینل چوری، اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع

تفصیل کے مطابق اساتذہ رہنماوں کا کہنا ہے کہ افسران اعلیٰ اساتذہ کرام پر سولر پینل چوری کو ذریعہ بنا کر سالانہ انکریمنٹ روک رہے ہیں ، یہ اساتذہ کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے۔

اساتذہ سکول کو اپنا گھر سمجھتے ہیں ، اور اسکی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

پنجاب میں جتنے بھی سولر پینل چوری ہوئے ہیں وہ پری پلین منصوبے کے تحت ہوئے ہیں ، اس پر محکمے کو منصوبہ بندی کرنی چاہیے نا کہ اساتذہ پر جرمانے کرنی چاہئیں ۔

استاد کا کام بچوں کو پڑھاناہے نہ کہ سکولوں کی چوکیداری کرنا،سکولوں میں سیکورٹی گارڈ بھرتی کیے جائیں تاکہ مزید آنے والے نقصان سے بچا جاسکے اور سرکاری املاک کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

اگر ٹیچر کو عزت نہ دی گئی تو احتجاج ہمارا حق ہے، اس ظلم کو روکنے کے لئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button