Breaking NewsEducationتازہ ترین
سر پلس اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ٹرانسفر راؤنڈ میں اپلائی نہ کرنے والے سرپلس اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلے ، دوسرے مرحلے میں اپلائی سرپلس اساتذہ کا ڈیٹامانگ لیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سرپلس اساتذہ کو ہر صورت کم سٹاف والے سکول میں جانا ہوگا، ایجوکیشن اتھارٹیز ٹرانسفر کیلئے اپلائی یا منتخب نہ ہونیوالے سرپلس اساتذہ کا ڈیٹافی الفور فراہم کریں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ سرپلس اساتذہ کا ڈیٹا فراہم نہ کرنیوالی اتھارٹیز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔




















