Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر سے یو ایس قونصل جنرل مسٹر ولیم کے میکا نیولے Mr.William K.Makaneole نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف امریکن قونصلیٹ لاہور کیتھلین گبیلسکوMs.Kathleen Gibilisco اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب کے پروفائل بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خطہ زرعی اور معاشی حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہاں تاریخی ورثہ کی وجہ سے سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب ملکی پیداوار کا 98 فیصد آم اور 93فیصد کپاس پیدا کرتا ہے،یہاں کی آبادی 3کروڑ47 لاکھ نفوس پر مشتمل یے اور اس خطے کی58 فیصد لیبر زراعت سے وابستہ ہے جبکہ۔9فیصد آبادی کو پینے کے صاف پانی اور59 فیصد کو سیوریج کی سہولت حاصل ہے۔

کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اس خطے کی ترقی کے لئے انقلابی کردار ادا کرے گا اور خطے کی عوام کو ملازمت کے مواقع فراہم کرکے بے روزگاری میں کمی لائی جائے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لئے علیحدہ بجٹ مختص کردیا گیا ہے جو صرف اس خطے میں خرچ ہو گا۔

کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بتایا کہ اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے لاہور نہیں جانا پڑتا۔کیپٹن ر ثاقب نثار نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی اور انتظامی اختیارات دے دئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکرٹریز کی مانیٹرنگ سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔یو ایس قونصل جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس قونصلیٹ جنوبی پنجاب سے غربت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطے میں ترقی اور خوشحالی امن کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔یو ایس قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ مفادات کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے یو ایس قونصل جنرل کو جنوبی پنجاب کا سونئیر بھی پیش کیا۔

سیکرٹری سکولز اینڈ ہائر ایجکوکیشن ڈاکٹر احتشام انور، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر تنویر اقبال تبسم،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامرعقیق اور ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ایجوکیشن امجد شعیب ترین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button