Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈسٹرکٹ لیہ کی کرپشن، کروڑوں کی جائیداد بنالی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈسٹرکٹ لیہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی ہراپرٹی بنالی اور سینکڑوں ایکڑ اراضی عزیز و اقارب کے نام کر دی۔
یہ الزامات ملتان کے رہائشیوں تنویر اختر،اللہ بخش اور فہیم خان نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کو دی درخواستوں میں عائد کئے ہیں۔
تنویر اختر، اللہ بخش اور فہیم کی جانب سے دی درخواستوں میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینو) ڈسٹرکٹ لیہ میاں فیاض ندیم نے اس سے قبل لیہ میں تحصیلدار رہ چکا ہے جس نے ہمیشہ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا بے، نامی جائیداد بنائی اور گورنمنٹ کی سینکڑوں ایکڑ اراضی اپنے پسران اور عزیز واقاراب کے نام کی۔
ضلع لیہ سمیت ملتان میں بھی جائیدادیں بنائی۔مذکورہ افسر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سائلین کی جائیدایں بھی ہڑپ لیں۔اور غیر قانونی قبضہ کرلیا۔
مذکورہ افراد نے دی گئی درخواستوں میں مذکورہ افسر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button