Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ڈاکٹر احسان صادق کا پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا دورہ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا دورہ کیا۔

کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کا استقبال کیا ، اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے پولیس ٹریننگ کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اور تدریسی و تربیتی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ ملتان پولیس ٹریننگ کالج معیاری تربیتی ادارہ ہے، جو پولیس افسران اور اہلکاران کی ذہنی جسمانی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اور تربیتی معیار میں بھی بہت بہتری آئی ہے پولیس افسران اور اہلکاران کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کراکے جدید پولیسنگ کی جانب پیش رفت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسروں اور جوانوں کی جسمانی صحت برقرار رکھنے کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کئے جا رہے ہیں، جبکہ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقعوں سے ذہنی اور اخلاقی تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے۔

کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے ٹریننگ کالج بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔
اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت، ایس پی لیگل جنوبی پنجاب پولیس آفس حاکم علی خان نول بھی اس دوران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button