Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آئی جی پولیس اور وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی میں ملاقات

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق سے وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر منصور اکبر کنڈی نے ملاقات کی، اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ پولیس ادارے اور اساتذہ کا احترام مقدم رکھے گی، بیرونی عناصر کو یونیورسٹی کے ماحول میں خرابی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔

یونیورسٹی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ادارے کو منشیات سے پاک کریں گے اور نوجوانوں کو نشہ کی لعنت سے محفوظ کریں گے یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر رکھنے کے لیے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے وائس چانسلر پروفیسر منصور اکبر کنڈی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ وائس چانسلر پروفیسر منصور اکبر کنڈی نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کو اپنی تازہ تصنیف پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button