Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جنوبی پنجاب میں تمام اغواء شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے احکامات جاری

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر احسان نے جنوبی پنجاب میں تمام اغواء شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کیے ہیں ۔

اب تک جنوبی پنجاب میں 152 بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، بقیہ اغواء شدہ 34 بچوں کو بازیاب کروانے کے لیے بھی پولیس افسران کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق ان گمشدہ بچوں میں اکثریت ایسے بچوں کی ہے جو اپنے والدین میں سے کسی ایک کے پاس ہیں ، اور ان کے کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر احسان صادق نے ملتان سے حلقہ pp-217 سے ایم پی اے کے امیدوار سلمان نعیم کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایڈیشنل آئی جی نے ڈی پی او (لودھراں،بہاولنگر، مظفرگڑھ ،لیہ اور ڈیرہ غازی خان) کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ امن و امان کو یقینی بنایا جائے، اسلحہ پر پابندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ڈاکٹر احسان صادق نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button