Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر قبال اعوان کے اعزاز میں تقریب

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر قبال اعوان کی خدمات کو خراج تحسین کیا ہے، اور کہا ہے کہ ان کی جنوبی پنجاب میں پولیس نظام کو منظم کرنے کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک پُروقار الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں جنوبی پنجاب کے سینئر سول اور پولیس افسران نے شرکت کی، جن میں سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر احتشام انور، سیکرٹری سروسز نوشین ملک، سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تنویر اقبال تبسم ،سیکرٹری فاریسٹ، فشریز اینڈ وائلڈ لائف سرفراز مگسی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامر عقیق، کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد، کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ، آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض، ڈپٹی کمشنر ملتان عامرکریم خان، سی پی او ملتان خرم شہزاد اور اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت شامل تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ ظفر اقبال اعوان ایک متحرک پولیس آفیسر تھے، اور انہوں نے مظلوم کی داد رسی کے لئے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان پولیس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے کوشاں رہے ، اور انہوں نے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں واقع تھانوں کے اچانک دورے کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ، اس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے خوبصورت الوداعی تقریب کے انعقاد پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کا شکریہ ادا کیا، اور کہا ہے کہ افسران سے ملنے والی پذیرائی ان کی زندگی کا اثاثہ ہے۔

کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہان کی پوری سروس ملک اور عوام کی خدمت سے عبارت ہے اور انہوں نے مظلوم کو انصاف فراہم کے لئے ہمیشہ دیانتداری سے فرائض سرانجام دئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کو اس موقع پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

افسران کی طرف سے بھی کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کو تحائف پیش کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں