Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ڈاکٹر احسان صادق کا پولیس عملے کو خراج تحسین

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے ساؤتھ پنجاب پولیس آفس کے عملے کو محنت اور لگن سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

اور کہا کہ مجھے اپنے تمام موجودہ سٹاف پر فخر ہے ، جسکی محنتوں سے رواں سال جنوبی پنجاب پولیس آفس کی کارکردگی قابل ستائش رہی، اور عوام کو عزت دی گئی۔

عوام کی خدمت اور حفاظت پولیس کا بنیادی فرض ہے، اور اس سلسلے میں ہم سب کو بطور ٹیم مل کر کام کرنا ہے۔

یہ بات انہوں نے ساؤتھ پنجاب پولیس آفس سٹاف سے ماہانہ میٹنگ کرتے ہوئے کہی ۔

ڈاکٹر احسان صادق نے کہا دفتر میں صرف ایماندار افراد کو رکھا جائے گا، بد دیانت سفارشی اور کام چور افراد کیلئے دفتر میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

ڈاکٹر احسان صادق نے اے آئی جیز صاحبان کو ہدایت کی کہ ایسی مثبت حکمت عملیوں پر غور کیا ، جن کے تحت پولیسنگ کے معیار کو مزید فعال اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، قومی خزانے کی لاکھوں روپے کی بچت کیلئے ڈیزل پیٹرول اور دیگر امور میں کفایت شعاری کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ محکمہ پولیس میں چھوٹے درجے کے ملازمین کی ضروریات کا تدارک اور انکے مسائل کا حل ہم پر فرض ہے ۔

اس سلسلے میں انہوں نے اے آئی جی ڈسپلن کی زیر نگرانی کمیٹی بنائی، جس نے دفتر سے محنتی، ایماندار، ضرورت مند، بیمار اور ٹرانسپیرنسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا، اور مستحق لوگوں کو انعام کی سفارشات کیں ۔

جس پر ایڈیشنل آئی جی نے درجہ چہارم کے ملازمین کو خصوصی انعام سے نوازا ، اور ملازمین کی دن رات کی محنت کو سراہتے ہوئے افسران اور تمام برانچز ہیڈ کو ہدایت کی کہ ملازمین کو مناسب چھٹیاں دی جائیں تاکہ وہ اچھے وقت میں زندگی کے قیمتی لمحات اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں اور دماغی طور پر سیر ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button