Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اے آئی جی پولیس کا بہاولپور کادورہ ، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ بہاولپور کے حوالہ سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور وزیراعظم کے دورہ کے دوران ٹریفک پلان اس طرح ترتیب دیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ اہم مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں، اور لوگوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کی جائے ۔

ہر پولیس افسر اور اہلکار کو اس کی ڈیوٹی کے بارے میں بریف کر دیا جائے، اور دورہ مکمل ہونے تک کوئی افسر یا اہلکار اپنی جائے ڈیوٹی نہ چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button