انگلینڈ کے خلاف دوسرا معرکہ : مزید کمک طلب، فخر زمان کو کپتان بنائے جانے کا امکان

پاکستان کو انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں تاریخی شکست کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی سلیکشن کمیٹی کاایک اجلاس مکمل ہوگیا، جس میں کپتان سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں کوڈراپ کیا جاسکتا ہے ۔
ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو بھی ملتان بلا لیا گیا ہے، ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا، فخر زمان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نہیں بلایاجا رہا بلکے ان کو کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا جا رہا ہے اور ان سے مشاورت کر کے ون ڈے سکواڈ، ٹی ٹونٹی سکواڈ بھی فائنل کیا جائے گا ۔
ان کے علاوہ عثمان خان، کامران غلام نعمان علی
کو بھی طلب کیا گیا جبکہ زاہد محمود کو بھی طلب کیے جانے کی اطلاات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے زاہد محمود اور نعمان علی کو پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ہی سکواڈ سے نکال دیا گیا تھا، اب ان کو دوبارہ ملتان طلب کرلیاگیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہفتے کی شام کو سکواڈ کااعلان کرنا چاہتا تھا مگر اعلیٰ حکام سے منظوری نہ ملنے پرتاخیر کی گئی ہے ۔