Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایڈیشنل سیکریٹری ایچ ای ڈی میٹرک کے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے ملتان بورڈ پہنچ گئے

ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور محبوب احمد نے تعلیمی بورڈ ملتان کا دورہ کیا، اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2023 ء کے انعقاد سے متعلق انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

چیئرمین حافظ محمد قاسم، سیکرٹری بورڈ خُرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بعدازاں ایڈیشنل سیکرٹری نے جنرل پریس، سٹور برانچ ،ایمباسنگ سیل ،کنڈکٹ برانچ کا دورہ کیا ۔
(میٹرک و انٹر) کیلئے جوابی کاپیوں کی تیاری کا جائزہ لیا ۔

بعدازاں انہوں نے جشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش اور شجرکاری کا افتتاح کیا، اور اسٹیٹ آفیسر ناصر عباس شمسی،ہیڈ مالی محمد مصطفی اور ان کے ٹیم کی کارکردگی کو سراہایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button