Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سید محمود نبی کا گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کا تفصیلی دورہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب سید محمود نبی نے گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے مختلف کلاس رومز، لیبارٹریز اور سکول کے دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے تدریسی عمل، طلبہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے میٹرک و نائنتھ کلاس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے سینئر ایس ایس ٹی چودھری محمد علی کے صاحبزادے محمد طحہ کی میٹرک امتحان میں شاندار کامیابی کو خصوصی طور پر سراہا، انہوں نے ارشد علی رندال کے بیٹے جو اسی سکول کے طالبعلم ہیں کی تعریف کی، جنہوں نے نائنتھ جماعت میں 519 نمبر حاصل کر کے سکول کا نام روشن کیا۔

انہوں نےکہا کہ سکول انتظامیہ کی محنت قابلِ تحسین ہے اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی میدان میں بہتر نتائج پیش کرتا رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button