Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیلاب سے بچاؤ: پیشگی اقدامات شروع

ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ڈویژن بھر میں پیشگی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ڈویژنل انتظامیہ،پاک فوج اور ریسکیو اداروں نے مشترکہ ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں انتظامیہ و ریسکیو اداروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہسیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے، بہرحال انتظامات مکمل ہیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سروے ٹیمیں تشکیل دیکر دریائی علاقوں کی انسپکشن کی جائے. مون سون میں واسا سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ڈویزنل انتظامیہ مکمل الرٹ ہے۔مون سون کے سلسلے میں واسا،ریسکیو اور متعلقہ ادارے مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج سسٹم کی مکمل انسپکشن کی جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد، متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو حکام کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button