Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بیرسٹر وسیم خان بادوزئی کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بیرسٹر وسیم خان بادوزئی کا دورہ۔

دورہ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے یونیورسٹی کے فلڈ ریلیف کے حوالے سے جاری مہم پر بریفنگ دی۔

یونیورسٹی خوراک،راشن اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ کیمپس اور ویٹرنری ہیلتھ کیمپس کا انعقاد بھی کر رہی ہے۔

سیلاب کا پانی خشک ہوتے ہیں زرعی یونیورسٹی سیلاب زدہ علاقے کے کسانوں کی بحالی کے لئے بھی بھرپور مدد کرے گی ۔

مزید برآں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے یونیورسٹی میں جاری ریسرچ بارے بریفنگ دی۔

بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے یونیورسٹی کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے اقدامات کو سراہا، اور بہت کم عرصہ میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا ناصرف ملکی سطح بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نام بنانے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ پنجاب جنوبی پنجاب کے فلڈ متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر شفیق پتافی،آصف مجید،افتخار الحسن،میجر طارق خان،جمیل الرحمان بزدار، آصف ٹیپو،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،محمد رفیق فاروقی اور ڈاکٹر عثمان جمشید موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button