Breaking NewsSportsتازہ ترین
مشیر وزیراعظم عبدالغفار ڈوگر کا پی سی بی سے پی ایس ایل پاسز مانگنے کا انکشاف، لیٹر سامنے آگیا

پی ایس ایل سیزن 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہورہی ہے، جس کےلئے سب کو پاسز کا انتظار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان: پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، افتتاحی تقریب کی تمام ٹکٹیں فروخت
ایسے میں ایک اور مبینہ مراسلہ سامنے آیا ہے، جس میں مشیر وزیراعظم عبدالغفار ڈوگر نے پی سی بی سے پاسز کی ڈیمانڈ کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 5 میچز کے چیئرمین باکس کے پاسز دیئے جائیں، پی ایس ایل کے ملتان میں ہونے والے میچز کے پاسز دیئے جائیں، قریبی ساتھیوں کے ساتھ افتتاحی تقریب میں شرکت اور پی ایس ایل میچز دیکھنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ ملتان میں ہونے والے تمام میچز کے ٹکٹس پہلے روز ہی فروخت ہو چکی ہیں ۔