Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اے ای اوز کے عہدوں کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائیگا : شمشیر خان

ساؤتھ پنجاب میں (صبح نو) سکولز 11 اضلاع میں کھولے جارہے ہیں۔

محکمہ تعلیم ساوتھ پنجاب میں عشرہ شان رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقابلہ جات، ٹرانسجینڈر کی تعلیم ،میاواکی پروگرام، اور آسٹروٹرف ہاکی ٹرافی کے مقابلہ جات رواں سال کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خاں نے انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب گورنمنٹ محکمہ تعلیم کی خصوصی ہدایت پر عشرہ شان رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے تحت ساؤتھ پنجاب کے سکولز میں قرآت،نعت خوانی،اور تقریر کے مقابلہ جات 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک منعقد کرائے جارہے ہیں ۔

پہلے مرحلے میں تحصیل لیول کے سکولز کیلئے شیڈول جاری کیا گیا ہے، 9 ڈویثرن کے درمیان صوبائی سطح پر مقابلہ جات ہونگے۔

فسٹ سیکنڈ تھرڈ آنے والوں کو انعامات دئے جائیں گے، ای لائسنس کے ذریعے 2 سال کیلئے پرائیویٹ سکولز کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے، ماضی میں رجسٹریشن ایک سال کیلئے کی جاتی تھی۔

محکمہ تعلیم ملتان کے اے ای اوز سے قریبا 400 کے قریب ان رجسٹرڈ سکولز کے سروے مکمل کروا لئے گئے ہیں ۔

ان رجسٹرڈ سکولز کے کریک ڈاؤن کیلئے پلان ترتیب دیا جاریا ہے۔

1800پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ، جس میں پرائیویٹ سکولز کی طرف سے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سےبلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ ،کرایہ نامہ وغیرہ کے تمام ایس او پیز کو محکمہ تعلیم ملتان نے مد نظر رکھا ہے، اور اے ای اوز کو مزید اختیارات دیے جارہے ہیں۔

اے ای اوز کے عہدوں کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائیگا، اساتذہ کی ترقی کیلئے اکتوبر میں پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی جونئیر کلرک سے سینئر کلرک کی ترقی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

سی ای او شمشیر احمد خاں نے مزید بتایا کہ ایسے بچے جو ورکشاپس ودیگر جگہوں پر کام محنت مزدوری کرتے ہیں، انکو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے پلان پر عملدرآمد کیلئے محکمہ تعلیم ساوتھ پنجاب نے صبح نو سکولز کھولے جارہے ہیں۔

انکو صبح 2 گھنٹے کی کلاس انکے کام کرنے والی جگہوں کے قریبی سکولز میں پڑھائی جائیگی۔

ایم سی پرائمری سکول رحیم آباد، اور گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول نواں شہر میں کلاسز شروع کی گئی ہیں ۔

ان بچوں کو کتابیں کاپیاں بیگز یونیفارم وغیرہ محکمہ تعلیم مفت فراہم کررہا ہے، یہ پروگرام اے ایل سی جائیکا جاپان کے تعاون سے شروع کرایا گیا ہے اسکا دائرہ کار ملتان کے بعد 11 اضلاع میں شروع کیا جائیگا۔

رواں سال ٹرانسجینڈر کی تعلیم کیلئے مزید سکولز ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں کھولے جائیں گے۔

میاواکی فارسٹ پروگرام میں سکولز کے غیر استعمال ایریا کو فارسٹ کے انداز میں پھلدار اور پھولدار پودے لگا کر آباد کیا جارہا ہے، اور ملتان کے 22 سکولز میں میاواکی فارسٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے ، جن میں 100 سے زائد اقسام کے مختلف ہودے محکمہ جنگلات کے تعاون سے سکولز کو فراہم کئے جارہے ہیں۔

قومی کھیل ہاکی کے حوالے سے رواں سال 11 اضلاع سکول لمپکس میں حصہ لے رہے کیں متی تل روڈ پر آسٹروٹرف میدان بن چکا ہے۔

پچھلے سال بھی آسٹروٹف ہاکی مقابلہ جات میں ملتان ڈویژن نے گرلز ہاکی میں صوبائی لیول پر تیسری پوزیشن حاصل کی، اور رواں سال بھی پنجاب بھر میں 9 کلاس کے رزلٹ میں ملتان ڈویژن کی پوزیشن آئی ہے۔ ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button