Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

افغان کرکٹ ٹیم آسڑیلیا جائے گی: طالبان نے اجازت دے دی

افغانستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹیسٹ نومبر میں برسبین میں کھیلا جائے ‏گا۔ طالبان نے ٹیم کو بیرون ملک بھیجنے کی حامی بھر لی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق طالبان کے کلچرل کمیشن کے نائب احمد اللہ واثق نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ‏تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔واحد ٹیسٹ میچ گزشتہ سال کھیلا جانا تھا تاہم کورونا وباء کی وجہ سے میچ کو ملتوی کیا گیا تھا۔ طالبان کی ‏اجازت ملنے کے بعد ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک برسبین میں ہوگا۔
احمد اللہ واثق نے واضح کیا کہ افغانستان کے طے شدہ میچ اور دورے شیڈول کے مطابق ہوں گے، اور ان میں ‏کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹرز بیرونی دورے کر سکتے ہیں ، وہ آسٹریلیا سمیت ہر جگہ میچ کھیلنے جا سکتے ہیں، ‏کیونکہ ہم مستقبل میں تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں جس کے لیے ٹیم کو دوروں پر بھیجا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button